تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: 6 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شوہر کو بیوی نے ایئرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر کیا ہوا

چھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شوہر کو بیوی نے ایئرپورٹ پر محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کو محبوبہ کے ساتھ دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون پہلے شوہر کے ساتھ موجود لڑکی سے پوچھتی ہے کہ یہ میرا شوہر ہے تم کون ہو؟۔ جس کے بعد بیوی اپنے شوہر سے پوچھتی ہے کہ ”تم چھ ماہ سے کہاں تھے، تمہیں یاد بھی ہے کہ میں اب بھی تمہاری بیوی ہے اور یہ تمہارا بیٹا ہے۔ خاتون اپنے شوہر پر چلا رہی ہوتی ہے تاہم وہ چپ چاپ کھڑا سنتا رہتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر اپنے والد سے ملنے ملائیشیا جانے کا کہہ کر گیا تھا اور اس کے بعد میرا اس سے کوئی رابطہ نہیں تھا کہ وہ کہاں ہے جبکہ اس کا موبائل نمبر بھی بند تھا۔

اس کے بعد میں نے اپنے شوہر کی تلاش کے لیے سنگاپور جانے کا فیصلہ کیا اور سنگاپور پولیس سے مدد طلب کی۔ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے 4 سالہ بیٹے کے ہمراہ سنگاپور کے شینگی ایئرپورٹ پر موجود تھی کہ وہاں میری نظر اپنے شوہر پر پڑی جو کسی اور لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔ خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رہ رہا تھا اور اب میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button