تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت معذور ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے معذور  ملازمین کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نابینا افراد سے ملاقات کے موقع پر صوبے کے تمام اداروں میں نابینا اور  دیگر  معذور  ملازمین کے  لیےکنوینس  الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دےگی۔

 وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کے لیے پوسٹوں کو اپ گریڈ کریں گے، معذور افراد کے لیے 664 خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کو  آج ہی سمری وزیراعلیٰ  آفس بھجوانےکی ہدایت کردی۔

 چوہدری پرویز الٰہی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، افسوس کا مقام ہے کہ (ن) لیگ حکومت نے معذور افراد کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button