تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

چوبیس ارب کا ملزم لندن فرار کرا دیا، شہباز اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے: فواد

تحریک انصاف کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔

ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا اور 2 کروڑ روپےکی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

فواد چوہدری کے بیان پر رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم آدمی، حمزہ شہباز کو 2 سال جیل میں رکھا، 4 سال تحقیقات کیں، دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی، ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ احتساب اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button