ادبتازہ ترینخبریں

شاعر و استاد ڈاکٹر اختر شمار انتقال کر گئے

معروف شاعر و استاد ڈاکٹر اختر شمار علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ان کو راولپنڈی میں واقع ان کے آبائی گاؤں سہال میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ڈاکٹر اختر شمار مختلف اخبارات اور رسائل کے ساتھ منسلک رہے۔

ڈاکٹر اختر شمار کا آبائی تعلق گاؤں سہال نزد چکری ضلع راولپنڈی سے تھا۔ان کے والد بہت عرصہ پہلے ملتان میں آباد ہو گئے تھے، اختر شمار کی شاعری کا آغاز بھی ملتان سے ہوا تھا۔

ڈاکٹر اختر شمار نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور سے کیا، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے ہوتے ہوئے ایف سی کالج تک پہنچے۔ بی اے تک تعلیم ملتان میں حاصل کی، ایم اے اردو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کیا۔

مختلف اخبارات و رسائل میں کام کرنے کے علاوہ ’بجنگ آمد‘ کے نام سے اپنا جریدہ جاری کیا۔ڈاکٹر صاحب نے ’حیدر دہلوی: احوال و آثار‘ کے عنوان سے مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button