تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزدنیا

نوکری سے نکالے جانے پر کنسٹرکشن ورکر کا غصہ نکالنے کا انوکھا انداز

کینیڈین کنسٹرکشن ورکر(ایکسکیویٹر آپریٹر)  نے نوکری سے نکالے جانے کے بعد انوکھے انداز میں اپنا غصہ نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے انٹاریو میں گزشتہ دنوں ایک ناراض ایکسکیویٹر آپریٹر( تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری جس کی مدد سے کھدائی یا عمارتیں گرانے کا کام کیا جاتا ہے کو چلانے والا شخص)   نے ملازمت سے نکالے جانے پر ایکسکیویٹر  کی مدد سے ایک سے زائد گھر گرادیے۔

 جب پولیس جائے وقوع پہنچی تو گھر گرانے والا شخص وہاں موجود نہیں تھا۔ نہ تو پولیس اور نہ ہی تباہ شدہ گھروں کے مالکان  اس بات کا اندازہ  لگا پارہے تھے کہ ایکسکیویٹر آپریٹر کا یہ سب کرنے کے پیچھے مقصد کیا تھا؟

ٹوئٹ کرنے والے شہری کی جانب سے لکھاگیا کہ ایک ناراض ایکسکیویٹر آپریٹر نے ملازمت سے نکالے جانے پر اپنے غصے کا اظہار اس طرح کیا۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تفتیش شروع کی اور  بلآخر 59 سالہ شخص کو گرفتار کیا اور 5 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 59 سالہ شخص کی جانب سے گھر گرانے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ اسے  ملازمت سے نکالے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button