تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزدنیا

بائیس سال سے وہ کیوں نہیں نہایا؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

صحت مند زندگی گزارنے  کے لیے جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا  لازم ہے۔

انہائے بغیر آپ کتنے دن تک سکون سے  رہ سکتے ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 2 دن ہوگا لیکن آج ہم کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گزشتہ 22 سے بغیر نہائے صحت مند زندگی گزار رہا ہے ۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے  62 سالہ شہری دھرما دیو رام نے 40 سال کی عمر میں قسم کھائی تھی کہ جب تک معاشرے میں خواتین پر تشدد، زمین کے تنازعات  پر جھگڑے اور  جانوروں کا قتل بند نہیں ہوتا  تب تک وہ اپنے جسم پر پانی نہیں بہائیں گے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 22 سال سے نہائے  بغیر دھرما دیو کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ،انہیں کوئی بیماری نہیں ہوئی اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما دیو نے بتایا کہ   1987 میں مجھے اچانک احساس ہوا کہ  معاشرے میں زمینی تنازعات، جانوروں کے قتل اور خواتین پر تشدد کے واقعات  بڑھنے لگے ہیں۔جس کے بعد میں نے عہد کیا کہ جب تک معاشرے سے  ان برائی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا میں نہیں نہاؤں گا۔

رپورٹس کے مطابق 2003 میں دھرما دیو کی بیوی مایا دیوی کا انتقال ہوا لیکن انہوں نے غسل نہیں کیا بعد میں ان کا ایک بیٹا فوت  ہوا لیکن  وہ اپنی  بات پر قائم رہے۔

بعد ازاں رواں سال7 جولائی ان کے ایک اور بیٹے کی موت لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے جسم پر پانی نہیں بہایا۔

دوسری جانب گاؤں کے افراد انہیں برا  یا گندا نہیں کہتے بلکہ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button