تازہ ترینخبریںسیاسیات

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

تیمور اسلم جھگڑا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گيا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کو عالمی سازش کے تحت ہٹا دیا گیا۔

قرارداد پر پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے احتجاج کیا اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر سپیکر کے سامنے کھڑی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پنجاب اسمبلی نے بھی قرار داد منظور کی تھی جس پر ردعمل میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ پچھلی حکومت کے زیرِ اثر آیا نہ موجودہ حکومت کے زیرِ اثر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button