تازہ ترینخبریںسیاسیات

‘اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز پر تنقید کے حوالے سے کہا چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، دوووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button