تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست کی سماعت کچھ دیر بعد

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت دوسرے دن کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے وکیل عرفان قادر سپریم کورٹ پہنچ گئے جبکہ پرویز الہٰی کی طرف سے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، کمرۂ عدالت نمبر ایک کے باہر بھی پولیس تعینات کی گئی، اس کمرے میں صرف کیس کے فریقین داخل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرز کو بھی کمرۂ عدالت نمبر ایک میں داخلے کی اجازت ہے، سپریم کورٹ کے روم نمبر 6 اور 7 میں اسپیکرز کے ذریعے عدالتی کارروائی سنی جا سکے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ذاتی سیکیورٹی اسٹاف سپریم کورٹ پہنچ گیا اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا سیکیورٹی اسٹاف بھی سپریم کورٹ آ گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے متعلق اہم کیس کی سماعت میں آج بڑے سیاسی رہنما سماعت کے دوران موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button