تازہ ترینخبریںسپورٹس

ثمینہ بیگ K2 سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے) نامور پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو کو سر کرلیا آپ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد کے ٹو پر قدم رکھا ہے۔

ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ھنزہ کے گاؤں شمشال سے ھے اور انہوں نے 8ھزار سے بلند کئی چوٹیوں کا سر کیا ھے

ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا۔

اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013ء میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔

کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button