تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

مٹن پائے گھر پر بنانے کا طریقہ

مٹن پائے روایتی پاکستانی پکوان ہے جسے دیسی کھانوں کے شائقین بہت پسند کرتے ہیں، اس خاص روایتی ڈش کی ترکیب وسطی ایشیاء سے مشہور ہے جسے پارسیوں نے جنوبی ایشیاء میں متعارف کروایا، مٹن پائے نے حیدر آباد، لکھنؤ اور بعد میں برِصغیر کے دیگر حصوں میں شہرت حاصل کی یعنی اس ڈش کو پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں یکساں مقبولیت حاصل ہے

اجزاء:

بکرے کے پائے 4 عدد، درمیانے سائز کی پیاز 4 عدد، ٹماٹر 4 عدد، تازہ پسا ہوا ناریل 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچیں 5 عدد، لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ، گرم مصالحہ1 چمچ، ادرک اور لہسن کا پیسٹ  2 چمچ، دھنیا پاؤڈر 1 چمچ، پسی ہوئی کالی مرچ 6 عدد، ہلدی پاؤڈر  1/4 چائے کا چمچ، الائچی 4 عدد، لونگ 6 عدد، چھوٹے سائز کی دار چینی 2 عدد، تیز پات 1عدد، کوکنگ آئل 3 کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ اور ضرورت کے مطابق پانی۔

ترکیب:

دو پیاز لیں اور انہیں باریک کاٹ لیں، پھر ان باریک کٹی ہوئی پیاز کے ٹکڑوں کو پلیٹ میں ایک طرف رکھ دیں، اب باقی کی پیاز کو پیس لیں اور اس پیسٹ کو ایک طرف رکھ دیں اس کے بعد ہرا دھنیا، ہری مرچوں اور ناریل پیس لیں اور اس پیسٹ کو الگ پلیٹ میں ڈال  لیں، اب ٹماٹروں کی پیوری (Tomato Puree) بنا لیں، اس کے بعد اب ککّر (Cooker) میں ایک لیٹر پانی ڈال کر اس میں ہلدی پاؤڈر اور نمک ملائیں اور پھر بکرے کے پائے ڈال کر اسے بند کر دیں، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں، اس دوران ایک پین میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کر لیں اور اس میں الائچی، لونگ، تیز پات اور دار چینی ڈال کر ہلائیں، اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور چند سیکنڈ کے لیے بھونیں، اس کے بعد کٹی ہوئی پیاز کے ٹکڑوں کو پین میں ڈالیں اور اس وقت تک بھونیں جب تک وہ سنہری بھوری نہ ہو جائیں پھر اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر اسے بھی بھون لیں، اب اس میں دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، پسی ہوئی کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر ایک منٹ کے لیے مزید بھونیں، اس کے بعد پریشر ککّر کا ڈھکن کھول لیں اور اس مکمل تیار مصالحے کو اس میں ڈال دیں اور پھر اس میں ٹماٹو پیوری (Tomato Puree) ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر تقریباً 2 منٹ تک پکنے دیں، اب اس میں مرچ، ناریل کا پیسٹ، اور 500 ملی لیٹر پانی شامل کریں اور نمک چیک کر لیں، پریشر ککّر کا ڈھکن بند کر کے اسے مزید ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں، مٹن پائے تیار ہو جانے کے بعد ککّر ٹھنڈا ہونے پر پائے ایک الگ پیالے میں نکال لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button