مزیدار پکوان

اب مزے مزے کے آلو کے کرسپی ڈونٹس گھر پر ہی بنائیں

چکن ڈونٹس بہت کھاتے ہیں، اب ذرا آلو کے ذائقہ دار ڈونٹس بنائیں اور بچوں کا دل جیت لیں۔ یہ بنیں اتنے مزیدار کہ سب کریں فرمائش بار بار۔

ترکیب: ایک کپ چنے اور آلو دھو کر ابالیں، پھر ان میں ہلدی دھنیا پاؤڈر، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ٹماٹو کیچپ، چیز، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکسر میں اچھی طرح کرش کرلیں۔ اس پیسٹ کی چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھیں اور کسی چھوٹے گول ڈھکن کی مدد سے بیچ میں سے کاٹ لیں تاکہ ڈونٹس کی شکل بن جائے۔ انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ڈونٹس کو ڈپ کریں، پھر بریڈ کرمز لگا کر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔

لو ہوگئے آپ کے کرسپی آلو کے شاندار سے ڈونٹس۔ اب ان کو کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button