پاکستان

حکومت کا تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 4 سالہ تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کے زیرانتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کی کانفرنس کل ہو گی۔

کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرا شرکت کریں گے۔

وفاقی حکومت نے تعلیمی بجٹ کو 0.5 فیصد سے بڑھا کر آئندہ 4 سال میں 5 فیصد کرنے کا ہدف رکھنا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ ملک میں 2کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ام 4 سالوں میں اسکولوں سے باہر بچوں کی  تعداد کم کر کے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button