تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

عید پر بنائیں مٹن کڑاہی اور وہ بھی منفرد انداز میں ، جانیے کیسے

عید الاضحیٰ کے آتے ہی دعوتوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، ایسے میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ نت نئی اور لذید ڈشز کے ذریعے دستر خوان کی رونق بڑھا کر مہمانوں سے داد وصول کیے جائیں ۔

تو آئیے آج بات کرتے ہیں مٹن کڑاہی ریسیپی کی۔۔۔

درکار اجزاء :

مٹن: ڈیڑھ کلو ابلا ہوا

گھی: حسب ضرورت فرائی کیلئے

ٹماٹر : آدھا کلو

پسی ہوئی لال مرچ : ایک کھانے کا چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

لہسن ادرک کا پانی: تین سے چار چمچ

ہلدی: ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

دہی: دو سے تین کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا: تین کھانے کے چمچ

ہری مرچیں: دو سے تین عدد

ادرک: ایک ٹکڑا

لیموں کا رس: تین سے چار کھانے کا چمچ

ترکیب :

کڑاہی بنانے کے لیے بکرے کا گوشت گھی میں فرائی کریں، گوشت کو اتنا فرائی کریں کہ ہلکا براؤن ہوجائے، اب دوسری پتیلی میں ٹماٹر نرم کریں، اب اس میں بکرے کا گوشت، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، لہسن ادرک کا پانی، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دہی شامل کرکے اچھی طرح بھنائی کریں۔

اب اس میں لیموں کا رس، ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح گارنش کریں، لیجیے آپ کی لذید مٹن کڑاہی فوراً سے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button