تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کا نگران وزیر اعظم کون؟ تین نام دبئی میں زیر غور

ملک کا نگران وزیر اعظم کون؟ تین نام دبئی میں زیر غور

سینئر صحافی جاویدچوہدری نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے جو نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں پہلا نام نجم سیٹھی کا ہے۔مسلم لیگ ن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور حال ہی میں بورڈ کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ نجم سیٹھی کا نام پیش کیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے 2013 کے انتخابات سے قبل پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نجم سیٹھی کا نام تجویز کیا تھا۔

دوسرے امیدوار گوہر اعجاز ہیں جن کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا تاہم ان کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ گوہر اعجاز نے آصف زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو کچھ رعایتیں دی جائیں، خاص طور پر توانائی کے حوالے سے، تو وہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 15 ارب ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے محسن بیگ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ق ان کے حق میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button