مزیدار پکوان

افطار کے دسترخوان کو چکن پکوڑوں سے سجائیں

آپ نے روایتی پکوڑوں سے تو خوب لطف اُٹھا لیے، اب کیوں نہ چکن پکوڑوں کو آزمائیں؟

درج ذیل ترکیب سے افطار کے دسترخوان کو چکن پکوڑوں سے سجائیں اور اہل خانہ سے تعریفیں بٹوریں۔

اجزاء:
چکن 250 گرام، انڈے 2 عدد، بیسن 2 کھانے کے چمچ، پسی ہوئی سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ، کٹی ہوئی ہری مرچ 2 عدد، ہلدی ¼ چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ، نمک 1 چائے کا چمچ، کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت، چاٹ مسالہ ½ کھانے کا چمچ، باریک کٹی ہری پیاز ½ کپ۔

ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن، بیکنگ پاؤڈر، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، نمک، انڈے، کٹی ہری مرچ، چاٹ مسالہ ، باریک کٹی ہری پیاز اور کٹا ہرا دھنیا چکن کے قیمے میں ڈال کر مکس کرلیں۔

اس مکسچر کو 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب پین میں تیل گرم کر کے مکسچر کو پکوڑے کی شکل میں ڈال دیں اور خستہ و گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button