جرم کہانی

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والے ملزم کے ایک اور ساتھی کی شناخت کرلی گئی ہے جو کہ قتل کے دوسرے روز سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہوگیا تھا

پولیس کے مطابق ملزم نے شادی میں شرکت کے لیے رینٹ پر گاڑی حاصل کی تھی، گاڑی برآمد کر کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button