تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

بڑی عید پر بنائیں ” بہاری پلاؤ” اور لوٹیں مہمانوں کی داد ! جانیئے تفصیلات

بڑی عید کا مزہ دوبالا کرنے والے لذیذ پکوان
بڑی عید یعنی کے بکرا عید پر خواتین کا کام بڑھ جاتا ہے اور اُن کی ذمے مزے مزے کے پکوان بنانے اور مہمانوں کی واضع کرنا آتی ہے، اس بڑی عید پر گوشت کو لذیذ بنانے سے متعلق پریشان نہ ہوں بلکہ مندرجہ ذیل دی گئی ریسیپیز پر عمل کرتے ہوئے اپنا دسترخوان سجائیں اور ڈھیروں تعریفیں لوٹیں

درکار اجزاء:

بیف یا مٹن ، ایک کلو (گوشت کے سو لہ ٹکڑے)ادرک لہسن پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچکُٹی ہری مرچیں۔ بیس عددپیاز ۔دو عدد (پسے ہوئے)خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچدہی ۔ایک کپکُٹی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچہری الائچی۔ چار عدددار چینی ۔ایک ٹکڑالونگ ۔چھ عددتیز پات ۔ایک عددزیرہ ۔ایک چائے کا چمچچاول ۔آدھا کلو (تیس منٹ کےلئے بھگو دیں)

تیل ۔آدھا کپنمک ، حسبِ ذائقہترکیب:گوشت کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔ تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔

پھر میرینیٹ میٹ ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ میٹ گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔

اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیںاور ساتھ نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔ پودینے کے رائتہ اور خوبصورت سے کٹے ہوۓ سلاد کے ساتھ پیش کریں اور سب مہمانوں سے داد کمائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button