تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون سے ناجائز تعلقات کا انکشاف

تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون سے ناجائز تعلقات کا انکشاف

جیسے ہی تحریک انصاف کی حکومت گئی ہے انکے دور کے کارنامے سامنے آرہے ہیں۔ ہر روز نئی سے نئی اور ہر لمحہ گراوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کرتی خبریں اور دعوے سامنے آرہے ہیں۔ اب سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بتایا کہ انکی ایک ساتھی اور تحریک انصاف کے سینئر لیڈر کا آپس میں ناجائز تعلق تھا۔ حامد میر لکھتے ہیں کہ ایک صحافی دوست کے ذریعے پتہ چلا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مجھ سے ملنا چاہتا ہے اور مجھ سے معافی کا طلبگار ہے۔ دوست کے گھر ہی ملاقات طے ہوئی۔ یہ صاحب پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل سے وابستہ تھے۔انہوں نے شرمندگی سے بھرپور لہجے میں رک رک کر بتایا کہ میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے جعلی اکائونٹ بنا رکھے تھے۔
ہمیں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنا پاکستان کی خدمت ہے۔ پھر ایک دن ہمارے سوشل میڈیا سیل سے وابستہ تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما اور ہماری ایک ساتھی کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ جس عورت کی میں بہنوں کی طرح عزت کرتا تھا اس کا مکروہ چہرہ سامنے آیا تو احساس ہوا کہ میں ایک صحیح مقصد کے لئے غلط لوگوں کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہوں۔ بہت سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے نہ صرف تحریک انصاف بلکہ پاکستان ہی چھوڑ دینا چاہیے۔ پاکستان چھوڑنے سے پہلے وہ تین لوگوں سے معافی مانگنا چاہتے تھے ان میں سے ایک میں بھی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button