سیاسیات

وزیراعلیٰ نے گورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان لفظی جنگ کا معاملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی انیکسی کو بند کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں گورنرخیبرپختونخواکےداخلے سےمنع کر دیا گیا ، کےپی ہاؤس میں گورنرانیکسی بندکرنےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا،

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button