تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

گھر پر مزیدار مٹن نہاری بنائیں

مٹن نہاری اپنی منفرد شکل اور ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے، مٹن نہاری کو  گوشت، آٹے اور دیگر مصالحہ جات کے استعمال سے بنایا جاتا ہے۔

اجزاء:

مٹن 1 کلو، میدہ 2 کھانے کے چمچ، ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ، دار چینی 1عدد، تیز پات دو عدد، الائچی 2 عدد، لونگ 8 عدد، گرم مصالحہ 2 کھانے کے چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، مرچ پاؤڈر 1 چمچ، دھنیا پاؤڈر 1 چمچ، دہی 3 کھانے کے چمچ، گھی یا کوکنگ آئل  1/2 کپ، جائفل چند چٹکیاں، سونف 2 کھانے کے چمچ، کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ، زیرہ 1/2 چائے کا چمچ، پیاز 1عدد، ہری مرچیں کٹی ہوئی 2 عدد، ادرک کی 2 پٹیاں کٹی ہوئی، ہرا دھنیا کٹا ہوا 3 کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

گوشت کو صاف کر لیں اور درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پھر ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں تیز پات، لونگ، دار چینی اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اس میں گوشت ڈال کر 2 سے 3 منٹ تک بھونیں، اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دہی، گرم مصالحہ ڈال کر تیل الگ ہونے تک بھونیں، جائفل، الائچی، باقی مصالحہ جات اور 3 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر 3 سے 4 گھنٹے تک پکائیں، آخر میں میدہ ڈالیں کر تقریباً 10 منٹ تک پکائیں اور پھر ہرے دھنیے، ادرک، پیاز اور ہری مرچ کے ساتھ  گارنش کر لیں، اب مٹن نہاری کو چپاتی، نان یا چاول کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button