تازہ ترینتحریکخبریں

‘چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ایماندار سمجھتا ہوں مگر ان کا کڑا امتحان ہے’

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو پیغام ہے ہم ایک ایک کا نام ڈائری میں لکھ رہےہیں آپ کےپاس صرف 7دن رہ گئے اپنا راستہ سیدھا کر لو، چیف سکریٹری اور آئی جی، آپ کو میں نے رکھوایا تھا ایماندارسمجھتا ہوں آپ کے نیچےجودھاندلی کرائی جارہی ہے اس پر بھی ہماری نظر ہے۔

مظفرگڑھ میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں مسٹر ایکس بیٹھا ہے جو چوروں کو جتانےکی کوشش کر رہا ہے جوجوحرکتیں کی جارہی ہیں ڈائری میں اس کانام نوٹ کررہاہوں جس جس نےپاکستان کا قانون توڑا اس بار اس کا کڑا احتساب ہوگا آپ کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کرکےدیکھ لیں شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بتائیں کتنی بارحمزہ اورمریم سےملنےگئے؟ سندھ بلدیاتی الیکشن میں پی پی اتحادیوں نےبھی دھاندلی کاکہا، چیف الیکشن کمشنرکوسندھ میں دھاندلی پر مستعفی نہیں ہوناچاہیےتھا؟ چیف الیکشن کمشنر صاحب! آپ کو شہباز، زرداری اور حمزہ کو جواب نہیں دینا، صاف اورشفاف انتخابات کرانا چیف الیکشن کمشنر کا کام ہے آپ کو یہاں جتنا بھی نوازا جائے اوپر والا معاف نہیں کرتا، 17جولائی کےانتخابات کوپوری قوم دیکھ رہی ہے انقلاب آ رہا ہے قوم فیصلہ کرچکی ہے چوروں اور لوٹوں کوشکست دےگی

عمران خان نے کہا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائیں سری لنکاجیساحال ہوگیاتوکسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی یہ قوم کبھی ان چوروں کوتسلیم نہیں کرےگی صاف اورشفاف الیکشن کرائیں، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں کوئی اوراستہ اختیار کیا تو ملک انتشارکی طرف جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حسن اقبال تم سے زیادہ اخلاقی کرپٹ کوئی نہیں ہے میں کہہ رہا ہوں احسن اقبال تم چور اور غدار ہو تم نےچور کہنے والی فیملی کو ڈرا دھمکاکرمعافی منگوائی، حمزہ شہباز کو ککڑی اس لئےکہتےہیں وہ مرغی کےگوشت کا کاروبار کرتا ہے انہوں نے معیشت تباہ کردی اپناپیسہ بھی بچالیا بےشرمو! مجھ پرہزاروں ایف آئی آرزبھی کٹوادیں تو تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button