تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

قندھاری ران روسٹ بنانے کا آسان طریقہ

قندھاری ران روسٹ

اجزاء: بکرے کی ران 1-1/2کلو، کچری پاؤڈر 3 کھانے کے چمچ، انار کا سرکہ 2 کھانے کے چمچ، لہسن ادرک پاؤڈر 1کھانے کا چمچ،جائفل جاوتری پاؤڈر 1/4چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، چلی پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ،تیل فرائنگ کیلئے۔

ترکیب: پیالے میں انار کا سرکہ، کچری پاؤڈر، نمک، لہسن ادرک پاؤڈر، جائفل جاوتری پاؤڈر‘، کالی مرچ پاؤڈر اور چلی پیسٹ ڈال کر مکس کریں، ران کو اچھی طرح دھو کر کٹ لگا دیں۔ ران پر مصالحے کا آمیزہ لگا کر 5-6 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں۔ ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں تیل گرم کر کے ران ڈال کر فرائی کریں، آنچ درمیانی رکھیں، ایک طرف سے سنہری ہوجائے تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے فرائی کرلیں، سرونگ پلیٹ میں نکال کر لیموں اور حسب پسند چٹنی کے ساتھ سرو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button