تازہ ترینتحریکخبریں

پہلے الیکشن کی تاریخ پھر گرینڈ ڈائیلاگ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہے، لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پے درپے ایسی حرکتیں کر رہی ہےکہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے، اس حکومت کا ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آرہا ہے، سولرکا ایک اسکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ایک وزیر پرکرپشن کا کیس نہیں، ہمارے دور میں جوکیپٹن صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نےکیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں، سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب سب سے پہلے جواب دیں آپ کے شوہر آسٹریلین شہری ہیں، مریم اورنگزیب کے شوہر پاکستان میں ٹوبیکو انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں، پچھلی دفعہ آپ کی لابی کےکہنےکی وجہ سے ٹوبیکو کی صنعت کو اربوں روپےکی مراعات  دی گئیں، آپ کی لابی کےکہنے کی وجہ سےخصوصاً فارن کمپنیوں کو رعایت دی گئی، اب علی ترین اور مریم اورنگزیب کی لابی کی وجہ سےٹوبیکو صنعت کو اربوں روپے کی ٹیکس مراعات ملیں۔

اس موقع پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں،  پارلیمان میں کوئی اپوزیشن نہیں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پارلیمنٹ سے باہر ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لاقانونیت کی انتہا کردی ہے، اگر آپ  نے مارشل لا لگانا ہے تو صاف بتادیں، ہم جہاں جاتے ہیں راستے میں گاڑی روک دی جاتی ہے اور  گھسیٹ کر غائب کردیا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button