تازہ ترینخبریںپاکستان

بڑی عید پر محکمہ ریلوے کا بڑا اعلان

بڑی عید پر محکمہ ریلوے بڑا اعلان کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے شہروں میں جاکر عید منانے والوں کیلیے کرایوں میں کمی کردی ہے

محکمہ ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرکے اپنے گھروں کو عید منانے کیلیے جانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، عید کے تینوں ایام میں ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے اور اس کا اطلاق تمام ٹرینوں کی اکانومی، اسٹینڈرڈ اے سی، اے سی بزنس اور اے سی سلیپر سمیت تمام سفر کے تمام درجوں پر ہوگا

محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور اس سہولت سے استفادہ اٹھانے والوں کیلیے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ عید کے تینوں ایام میں ٹرینوں اور کرنٹ ٹکٹ پر بھی 30 فیصد رعایت ہوگی۔

واضح رہے کہ عید بالخصوص عیدالاضحیٰ پر روزگار کیلیے اپنے گھروں سے دور مقیم افراد کی بڑی تعداد عید منانے کیلیے اپنے گھروں کا رخ کرتی ہے اور اس کے لیے ٹرین کا سفر زیادہ کیا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button