تازہ ترینخبریںپاکستان

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری، کیس کا فیصلہ محفوظ

اٹک کی مقامی عدالت نے معروف صحافی و اینکر عمران ریاض کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض خان کو درخواست ضمانت کے لئے اٹک کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ یاسر نواز کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے سرکاری وکیل اور عمران ریاض کے وکیل کی جانب سے دئیے گئے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض نے اداروں پر الزام لگائے، میں نے الزامات کی آڈیو ریکارڈنگ بذریعہ سی ڈی سنی، مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ عمران ریاض نے اداروں پر کیا الزامات لگائے ؟ جس پر سرکاری وکیل نے دخل اندازی کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب میں دیتا ہوں۔

مجسٹریٹ یاسر تنویر نے سرکاری وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جواب تفتیشی افسر کو دینے دیں، دوران سماعت مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ تفتیشی افسر صاحب آپ نے مقدمےسے پہلے سی ڈی سنی؟ یا بعد میں؟ جواب میں آئی او نے بتایا کہ میں نے سی ڈی بعد میں سنی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button