تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام موسیٰ نیکہ پبلک سکول میں ٹیسٹ کا انعقاد

وانا: وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام موسیٰ نیکہ پبلک سکول وانا میں ٹیسٹ کا انعقاد،

ٹیسٹ میں کل 395 طلباء وطالبات نے شرکت کی اور آئی جی پی گلگت بلتستان سعید خان وزیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے سٹوڈنٹس سے کوالٹی ایجوکیشن کے بارے میں خطاب کیا۔

جنوبی وزیرستان (رپورٹ آدم خان وزیر سے)وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام موسیٰ نیکہ پبلک سکول میں واوا میرٹ سکالرشپ ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں 301 طلباء اور 94 طالبات نے حصہ لیا۔

ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے سٹوڈنٹس ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں داخل کرادیئے جائیں گے اور ان سٹوڈنٹس کے اخراجات واوا ادا کرے گی۔

اس موقع پر واوا کے صدر رحمت اللہ وزیر اور جنرل سیکرٹری جلال وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اس ٹیسٹ میں منتخب ھونے والے سٹوڈنٹس کو ملک کے اچھے تعلیمی اداروں میں داخل کرا دیئے جائیں گے اور ان کے سارے اخراجات واوا ادا کرے گی۔

یہ طلباء وطالبات خالصتاً میرٹ پر لئے جائیں گے ان کی سلیکشن میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلتی۔

انہوں نے کہا کہ وانا میں تعلیم کو عام کرنے اور علاقے کے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیں گی اس کے علاوہ وانا کے طلباء و طالبات کو ہم ہر لیول پر سپورٹ کرتے رہے گے۔

ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات سے آئی جی پی گلگت بلتستان سعید خان وزیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ھوئے طلباء کو یہ نوید سنا دی کہ اپ کا مستقبل انتہائی روشن ہیں اور آپ ایسی تعلیم حاصل کریں کہ مارکیٹ میں اپ کی ڈیمانڈ ہو اور دنیا اپ کی قابلیت کی طلب گار ھو۔

آئی جی پی سعید وزیر نے مزید کہا کہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے وانا میں کوالٹی ایجوکیشن عام کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن صرف اسکو صحیح راہ راست پر لانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button