تازہ ترینتحریکخبریں

تیاری کرلیں‘ 10 جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں‘ عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رجیم چینج سازش کا حصہ بنی، سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ، ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کر سکتے کہ سازش نہیں تھی۔ تیاری کر لیں‘10جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں ۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا وزیراعظم تھا میرے سامنے تحقیقات نہیں آئیں، جو اس سازش میں ملوث ہے وہ چاہتے ہیں خفیہ پیغام کو دبا دیا جائے‘ عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا‘ .

اگر آپ حکومت نہیں سنبھال سکتے تھے تو کیوں سازش کی؟ عوام اس وقت مہنگائی کے باعث غصے سے بھرے بیٹھے ہیں، روپے کی قدر میں کمی یا پیٹرول کی قیمت بڑھی تھی تو یہ مہنگائی مارچ لے کر پہنچ جاتے تھے، اب خود عوام پر مہنگائی کے بم پھینک رہے ہیں۔

بد قسمتی سے پاکستان کے نامور ڈاکوئوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔ ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ مر رہے ہیں۔ مشتاق چینی والا رہ گیا اس کا اگلا نمبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button