تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ہوم ورک نہ کرنے پر ماں نے رسیوں میں جکڑ کر بچی کو تپتی زمین پر لٹادیا

بھارتی شہر دہلی سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے بھارت سمیت دنیا بھر کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ننھی سی جان، 5 سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس حرکت میں آ گئی، یہ ویڈیو قریبی گھر کی چھت سے بنا کر وائرل کی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی سی بچی کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں اور بچی تپتے سورج کے نیچے گرم فرش پر لیٹی ہوئی ہے، بچی خود کو اس رسی سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے، درد اور تپش کے مارے چیخ بھی رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ اس بچی پر یہ ظلم ڈھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود اس کی ماں تھی۔

دہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لی گئی خاتون(بچی کا ماں) کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اُس نے صرف 5 سے 7 منٹوں کے لیے بچی کو یہ سزا دی تھی۔

ظالم ماں کے مطابق اُس نے یہ سزا بچی کو اسکول کا ہوم ورک پورا نہ کرنے پر دی تھی۔

بعد ازاں دہلی پولیس کی جانب سے کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بچی پر ظلم کے نتیجے میں ماں کے خلاف مناسب کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button