تازہ ترینخبریںپاکستان

کمرشل بینکوں کو حکومت پاکستان کے اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم جاری

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو حکومت پاکستان کے اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 اسٹیٹ بینک کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اکاؤنٹس بند کرکے رقم حکومت پاکستان کے ’’اکاؤنٹ نمبر ون‘‘ میں منتقل کردیں، رقم کی منتقلی 13 جون تک مکمل کرلی جائے۔

حکومتی اکاؤنٹ بند کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مالیاتی ماہر ریحان عتیق نے کہا ہے کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ آئی ایم ایف کی شرط رہی ہے، اس اقدام سے حکومت کی قرض لینے کی ضرورت کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کی شرط 2008 سے ہے، سنگل ٹریژری اکاؤنٹ سے حکومت کے مالی وسائل کا انتظام بہتر ہوگا، تاہم اس سے مارکیٹ کی لکویڈٹی کم ہوگی اور ڈپازٹس ریٹ بڑھیں گے۔

ریحان عتیق نے کہا کہ بینکس اپنی لکویڈٹی بڑھانے کے لیے حکومت کو سیکیورٹیز فروخت کریں گے، بینکوں کو اپنے ڈپازٹس بڑھانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے پاس جانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button