تازہ ترینخبریںپاکستان سے

قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف این ای سی کے چیئرمین اور چاروں وزرائے اعلیٰ ممبر ہوں گے۔

وفاقی وزرا احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، نوید قمر اور اسعد محمود قومی اقتصادی کونسل کے ممبران تعینات کیے گئے ہیں۔

پنجاب سے اویس لغاری، سندھ سے نثار کھوڑو، خیبرپختونخوا سے تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے نور محمد دمڑ کا نام بطور ممبر منظور کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button