تازہ ترینخبریںپاکستان

دورہ پاکستان پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ مصروفیات منسوخ کردیں

پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والی جرمن وزیر خارجہ کو یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔

خیال رہے کہ جرمنی کی وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچی تھیں۔

وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئی تھیں۔

جرمنی کی وزیرخارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باضابطہ تبادلوں کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان و جرمنی کی کثیر جہتی دوستی کو مزید فروغ حاصل ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button