تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

رفیع خاور عرف ننھا کو بچھڑے 36 برس ہو گئے

لاہور ( خالد منصور سے ) لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے نامور مزاحیہ اداکار رفیع خاور عرف ننھا 1942 میں منٹگمبری موجودہ ساہیوال میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز پاکستان ٹیلیوژن کے ابتدائی دنوں میں کمال احمد رضوی کے ڈرامے ” آو نوکری کریں ” سے کیا ۔

پی ٹی وی پر ہی پیش کیے گئے ڈرامے ” الف نون ” نے ننھا اور کمال احمد رضوی کی شہرت کو بام عروج پر پہنچا دیا جس کے بعد فلمساز و ہدایتکار شباب کیرانوی نے ننھا کو اپنی فلم ” وطن کا سپاہی ” میں بطور مزاحیہ اداکار موقع دیا اس طرح ننھا کی فلمی دنیا میں شہرت کا وہ دور شروع ہوتا ہے جو ان کی اندوہناک موت تک جاری رہا ۔

اپنے فلمی کرئیر کے دوران مجموعی طور پر 391 فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے گا جن میں 221 پنجابی ، 166 اردو ، 3 پشتو جبکہ ایک سندھی زبان میں بنائی گئی فلم شامل ہے ۔ پنجابی فلموں میں ننھا اور علی اعجاز کی جوڑی کو بھی فلم بینوں میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ، نوکر تے مالک ، سوہرا تے جوائی ، سالاصاحب ، دبئی چلو ، سوناچاندی اور فلم دوستانہ میں اس جوڑی کو بہت سراہا گیا ۔

تین دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے اس لاجواب فنکار نے 2 جون 1986 کو خودکشی کرلی لیکن ننھا کی ناگہانی موت ابھی تک ایک معمہ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button