تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

گھومر رقص: نصرت باروچا نے 6 ہزار خواتین کے ساتھ ملکر عالمی ریکارڈ بنا دیا

نصرت باروچا نے بیک وقت 6 ہزار خواتین کے ہمراہ ’’گھومر رقص‘‘ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نصرت باروچا نے جےپور میں اپنی نئی فلم ’جنہت میں جاری‘ کی پروموشن کے دوران ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

نصرت نے فلم کے ساتھی اداکار اَنُود سنگھ اور 6 ہزار خواتین کے ہمراہ راجپوتوں کے ثقافتی رقص ’’گھومر‘‘ پر پرفارمنس دی۔

سوشل میڈیا پر نصرت اور اَنُود کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ گھومر رقص کے لیے روایتی لباس میں ملبوس خواتین کے ہمراہ پوز دے رہے ہیں۔

فلم میں نصرت باروچا نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ سماجی دباؤ کے باوجود مانع حمل اشیا فروخت کرتی ہے۔ یہ فلم رواں سال 10 جون کو ریلیز ہوگی۔

قبل ازیں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے پوسٹرز شیئر کیے تو انہیں نفرت انگیز کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے ان کمنٹس کے جواب میں فلم کا ڈائیلاگ لکھا ’’بسی یہی سوچ تو بدلنی ہے، آپ انگلی اٹھاؤ میں آواز اٹھاؤں گی‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button