سپورٹس

کڑوا فیصلہ، سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنےکو تیار

ملک میں جاری شدید معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے کیلئے تیار ہو گیا ۔
لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں ایشیا کپ کا نہ ہونا اچھی بات نہیں لیکن موجودہ معاشی بحران میں میزبانی کسی دوسرے ملک کو دینا ہی ٹھیک لگ رہا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کرکٹ بورڈ جلد ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا ۔ سری لنکا کے دستبردار ہونے کی صورت میں ایشیا کپ ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات یا بنگلہ دیش منتقل ہو جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button