بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی، ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق میونسپل کمیٹی دکی،وارڈ 4ہزارہ محلہ میں آزاد امیدوار اللّٰہ داد 270 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع مستونگ، یوسی 25 وارڈ5 عمرانی 3 سے آزاد امیدوار عبدالغفور57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، نوشکی میں یوسی 10 وارڈ1باگک 1،بی اے پی کے پسندخان 102 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق زیارت میں یوسی 10 وارڈ 5 شاہ خوزہ، بی اے پی کے زمان شاہ 162 ووٹ لے کرکامیاب رہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی کی یوسی 13 وارڈ 3 تھل پیرکوہ میں جمہوری وطن پارٹی کےرب نواز 192 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے، ڈیرہ بگٹی کی یوسی 11،وارڈ 3 تھل پیر کوہ 1 (مشرق) میں آزاد امیدوار محمد بخش 103 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج کے مطابق واشک ضلع کی یوسی 11 وارڈ5 گروک میں جے یو آئی(ف) کے باران 154 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی ڈھاڈر وارڈ6سادات میں آزاد امیدوار یوسف رند 174 ووٹ لیکر کامیاب رہے، میونسپل کمیٹی صحبت پور، وارڈ2ابراہیم بنگلزئی محلہ میں بی اے پی کےفضل الہٰی 141 ووٹ لیکر کامیاب، جبکہ میونسپل کمیٹی خانو زئی کے وارڈ 9سے جے یو آئی(ف) کے خدا داد 36 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی یوسی 10 وارڈ 15تھل پیر کوہ،جے ڈبلیو پی کے عبدالرحمٰن 68 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، صحبت پور، یوسی 8،وارڈ3 دولت خان میں بی اے پی کے زرخان 185 ووٹ لیکر کامیاب رہے، واشک کی یوسی13،وارڈ 22مغربی زواگ میں جے یوآئی(ف) کے محمد اسحاق 155 ووٹ لیکرکامیاب رہے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللّٰہ وارڈ 1تحصیل محلہ، پشتونخواہ میپ کے اورنگزیب 243 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، میونسپل کمیٹی تسپ کے وارڈ 1سری قلات 1 میں بی اے پی کے انیس احمد189 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی وارڈ 21 میںبی اے پی کی صغرا 61 ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی دکی،وارڈ5کلی ملک جان محمد، آزاد امیدوارکلیم اللّٰہ 312 ووٹ لے کر کامیاب، جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے وارڈ11کوہلو بالائی میں جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار محمد طارق 515 ووٹ لیکر کامیاب رہے ، میونسپل کمیٹی سبی کے وارڈ 23مدرسہ انوارچشتیہ 1 میں ن لیگ کےعلی احمد 83 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم سی قلعہ سیف اللّٰہ کے وارڈ 5پرانا اسپتال محلہ میں پشتونخواہ میپ کےحیات اللّٰہ 133 ووٹ لے کر کامیاب رہے، ہرنائی کی یوسی 7وارڈ 6 خوست2 میں پشتونخواہ میپ کے عصمت اللّٰہ 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کیچ کی یوسی 11وارڈ 8 دانوک 1 میں بی اے پی کے محمد یوسف 227 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، خضدارکی یوسی 51 کے وارڈ 6 کوریانگ میں بی اے پی کے الہٰی بخش 50 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے