تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

286 سال پرانا آسیب زدہ گھر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت

2013 میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’’دا کنجیورنگ‘‘ کی کہانی جس گھر سے متاثر ہو کر لکھی گئی تھی وہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے۔

286 سال پرانے اس فارم ہاؤس میں کئی پُراسرار واقعات رونما ہوچکے ہیں، یہ امریکا کے آسیب زدہ گھروں میں سے ایک ہے۔

غیر مرئی مخلوقات پر تحقیق کرنے والے جوڑے جین اور کوری نے یہ 350 گز کا فارم ہاؤس 2019 میں 4 لاکھ 39 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

اب مالکان نے اس آسیب زدہ گھر کو 15 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا ہے، نئی خریدار جیکلین ایک ریئل اسٹیٹ ڈیویلپر ہیں۔

1971 سے 1980 کے دوران اس گھر میں رہائش پذیر 63 سالہ خاتون شہری اینڈریا پیرن نے بتایا کہ ایک بار ان کی والدہ کرسی پر بیٹھی تھیں کہ کرسی ہوا میں معلق ہوگئی اور 20 فٹ دور جا گری۔

آسیب زدہ گھر پر تحقیق کرنے والے تفتیش کاروں کا کام 2013 کی مشہور ہالی ووڈ فلم ’’دا کنجیورنگ‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی مالکن جیکلین نے حسِ ظرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس گھر سے بالکل ڈر نہیں لگ رہا لیکن آپ یہی سوال اگلے سال دوبارہ پوچھیے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button