تازہ ترینخبریںپاکستان

لاپتہ افراد کیس میں موجودہ اور تمام سابق وزرائے داخلہ کی طلبی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ‏چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ افراد کیس میں موجودہ اور تمام سابق وزرائے داخلہ کو طلب کرلیا، چیف جسٹس نےکہا کہ
کیوں نہ تمام چیف ایگزیکٹوز سے لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھا جائے کیونکہ پرویز مشرف نے لکھا ہے کہ جبری گمشدگی ریاست کی پالیسی تھی، عدالت نے کہا کہ
لاپتہ افراد کے حوالے سے خفیہ پالیسی کیوں بنی ؟

‏اٹارنی جنرل مطمئن کریں کہ آئندہ کوئی لاپتہ نہیں ہوگا ،عدالت کا کہنا تھا کہ مشرف سے اب تک سب سے لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھا جائے ، مدثر نارو گمشدگی کیس میں عدالت کے
حکم کی نقل وزارت داخلہ کو بھی دی جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button