تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بھارتی اداکارہ و ماڈل نے کیوں خودکشی کی؟

بھارتی اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدر نے پھندا لگا کر اپنے گھر میں خودکشی کرلی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بنگالی اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپنے کرائے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔

اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کے نجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کے رشتہ داروں، دوستوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بدیشا ڈی مجمدر نے 2021 میں ‘بھار- دی کلاؤن’ کے نام سے ایک مختصر فلم میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button