تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گرفتاری کے خوف سے نوجوان لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے گرفتاری کے خوف سے چوہے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں مذکورہ بالا لڑکی کی شناخت سواتی کے نام سے ہوئی اور اس نے اپنی چھوٹی بہن 17 سالہ پریتی اور والدہ انورادھا کے ساتھ زہر پیا۔

تینوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سواتی جانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کی بہن اور ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دونون بہنوں اور ماں نے اپنے بھائی پرنس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے خدشے کے پیش نظر زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

سواتی کے بھائی پر قریبی گاؤں کی ایک خاتون کو شادی کے لیے بھگاکر لے جانے کا الزام ہے۔ ان تینوں ماں بیٹیوں کو خوف تھا کہ پرنس کے نہ ملنے پر پولیس انہیں پکڑ کر لے جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button