تازہ ترینخبریںسیاسیات

قوانین میں ترمیم : ‘نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا’

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا، دونوں جماعتیں اپنے اوپر کیسز راہ نجات چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹ سے متعلق اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے نیب سے بچنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا، عمران خان نے پہلے کہا تھا یہ ذاتی مقاصد کے لئے آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں، ان کا مقصد نیب کو پنجاب کا محکمہ اینٹی کرپشن بنانا ہے، ان کے خلاف مقدمات پر فیصلے آنے والے تھے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نیب کو بالکل بے معنی کرنا چاہتی ہے، حکمران جماعتوں کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، دونوں جماعتیں اپنے اوپر کیسز راہ نجات چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے این آراو کا سہارا لیا، اب نیب کو بے ضرر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے معیشت کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا، یہ ذاتی ایجنڈے کو فروغ اور فوقیت دے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتی ، ان کے نزدیک بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی اہمیت نہیں، انہیں ڈر تھا 95 فیصد اوورسیز پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں ، ہماری قانون سازی کا مقصد ان کا ملک سے تعلق قائم رکھنا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button