تازہ ترینخبریںسیاسیات

اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم: پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

تحریکِ انصاف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بل  کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر بابراعوان نے شہباز حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف نہیں دیکھیں گے، آج انھوں نے اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی

بابراعوان نے آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کس مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا جائے ، ہم نے عملدرآمد کیلئے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button