تازہ ترینخبریںپاکستان

اجلاس روکنے کیلئے پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا

پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسمبلی کے تمام دروازوں پر اہل کار تعینات کر دیے گئے۔

اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں جانے دیا جا رہا ہے، ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے، اجلاس ساڑھے بارہ بجے ہوگا، پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسپیکر پرویز الہٰی نے ارکان اسمبلی کو سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، انھوں نے کہا ارکان اسمبلی 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس روکنے کے لیے رات گئے پولیس نے کارروائیاں بھی کیں، اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر کے لے گئی، رات گئے پنجاب اسمبلی کے سینیئر افسران کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس دیواریں پھلانگ کر گھروں کے اندر داخل ہوئی، سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکریٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button