تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا، عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان میں گرم موسم کے ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ گیا۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر تحریک لانے والے چاہتے ہیں کہ اقتدار میں آکر خود بجٹ پیش کریں تو وہ کوشش کرلیں۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا، جلد نئے وزیراعلیٰ کے لیے ایک متفقہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

یاد رہے کہ 18 مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی، جس پر 14 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سردار یار محمد رند بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔

ترجمان حکومت بلوچستان فرخ عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور اگلے 5 سال بھی میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 ووٹ درکار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button