تازہ ترینجرم کہانیخبریں

صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع

کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے میں غیر ملکی ایجنسیز کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، ڈھائی کلو بم میں دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مقامی لیکن طاقتور نوعیت کا تھا، ایسا ہو سکتا ہے کہ بم کسی اور کالعدم تنظیم نے تیار کیا ہو، ایسے سائیکل بم بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دہشت گرد پاسپورٹ آفس کی جانب سے سائیکل بم لایا، سائیکل کچرا کنڈی کے قریب کھڑی کر کے وہ ہوٹل پر بیٹھ گیا، کوسٹ گارڈز کی گاڑی آنے پر ریمورٹ کنٹرول سے بم پھاڑا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کے بعد دہشت گرد ہوٹل کے پیچھے سے فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے قبضے میں لے لی۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب فوڈ اسٹرٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی موادی پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button