تازہ ترینتحریکخبریں

حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کا پلان فائنل

حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے پلان فائنل کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر سے پندرہ لاکھ سے زائد لوگوں کو اسلام آباد بلانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے

حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے سمیت گرفتاریوں سے بچنے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہر سطح کی پارٹی لیڈرشپ تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیک اپ کے طور پر ہنگامی پلان بھی ترتیب  دے دیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائے گا۔

گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا جب کہ جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔ کارکنان کی قانونی معاونت کے لیے انصاف لائرز فورم کو متحرک رکھا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button