تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان

اسلام آباد ( عامر علی سے ) پاکستان کو خشک سالی میں دھیلکنے کے لئے بھارت کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت جاری ہے، اس نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کےکوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انڈس واٹر کمیشن بھارت سے منصوبےکی تمام تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ مقبوضہ جموں کشمیر کےضلع کشتواڑ میں دریائےچناب پر تعمیر ہوگا،بھارت کی کبینٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز منصوبےکی منظوری دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا منصوبہ شروع کرنے سےچھ ماہ قبل آگاہ کرنےکاپابندہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button