تازہ ترینخبریںسیاسیات

جماعت اسلامی کا مراسلے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور لوگوں کو اعتماد ہوگا۔

امیر جماعت اسلام سراج الحق نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی ریفارمز کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیے دی ہے، جماعت اسلامی کی قائم کردہ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف منصوبوں پر توجہ کی بجائے بروقت الیکشن یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button