تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کے سیاسی کیرئیر کا سب سے بڑا جلسہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے  جمعرات کی شب زندہ دلانِ لاہور میں منعقدہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد سے خطاب کیا۔

ٹوئٹر پر عمران خان نے دعویٰ کیا کہ لاہور کا جلسہ ان کے 26 سالہ سیاسی کیریئر میں سب سے بڑا جلسہ تھا۔

انہوں نے ’سب سے زیادہ جوابدہ اور پرجوش سامعین‘ ہونے پر جلسے کی شرکاء کی تعریف کی۔

عمران نے لکھا کہ ’بےمثال حمایت کے ساتھ متحرک اور پرجوش سامعین پر مشتمل اپنے 26 سالہ دورِ سیاست کے سب سے بڑے جلسے پر میں اہلِ لاہور کا شکرگزار ہوں۔ ‘

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے سے برطرفی کے فوراً بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

 پی ٹی آئی نے کراچی، لاہور اور پشاور میں کامیاب عوامی جلسے کیے ہیں، ہر جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button