تازہ ترینتحریکخبریں

آج چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر خط و کتابت ہوا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور آئیں گے، پنجاب کے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو ہائی کورٹ کا حکم موصول ہوگیا، جس کے بعد ایوان صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی، وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلیٰ کا حلف لینے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button